
ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کوئٹہ سید ہاشم موسوی نے سرزمین وحی میں فلمی رقاصوں کی فحاشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو ان خادمین حرمین کہتے تھکتے نہیں تھے آج وہ خاموش کیوں ہیں ۔
امام جمعہ نے خطبہ جمعہ میں مزید کہا کہ دنیا کے تمام اہل علم کو معلوم ہے کہ وہابیت کس کی تخلیق ہے جہاں سے استعماری طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے، حقیقت واضح ہے کہ ایک سازش کے تحت اس سرزمین پر آل سعود کو مسلط کیا گیا ہے جو یہودی ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی دارالحکومت میں میوزک فیسٹول 16، 17، 18 اور 19 دسمبر کو جاری رہا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
سعودی گزٹ کے مطابق 4 روزہ فیسٹیول رقص و موسیقی پروگرام میں میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ آخری روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔
ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 4 روزہ فیسٹول میں 200 انٹرنیشنل فنکاروں نے حصہ لیا اور یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا میوزک ایونٹ ہے۔