اٹلانٹا جرنل: مسلم خواتین امریکہ میں مزید فعال ہوچکی ہیں

IQNA

اٹلانٹا جرنل: مسلم خواتین امریکہ میں مزید فعال ہوچکی ہیں

9:05 - December 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510947
تہران(ایکنا) امریکی میگزین اٹلانٹا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان خواتین امریکہ میں مزید سرگرم ہوچکی ہیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ امریکن اٹلانٹا جرنل کی رپورٹ میں مسلم خواتین کی فعالیت پربات کی گیی ہے جس کے مطابق مسلم خواتین سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ فعال ہوچکی ہیں۔

 

اٹھائیس سالہ روعه رمان جورجیا میں رہتی ہے جس کے حوالے سے  روزنامه اٹلانٹا لکھتا ہے کہ گفتگو میں انکی خواہش ہے کہ وہ وہ انتخابات میں حصہ لے۔

 

رمان کی خواہش ہے کہ وہ میدان میں اترے اور صحت، عدالت اجتماعی اور مالی مشکلات کے حوالے سے کام کریں جس کا مسلم خواتین کو بالخصوص سامنا ہے۔

 

رمان نے مسلم خواتین کی انتخابات میں عدم شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا: میں نے اسلامی تشخص سے ہٹ کر میدان میں آنے کی کوشش کی مگر جلد معلوم ہوا کہ اسلامی تشخص میرے لیے بہت ضروری ہے۔

 

رمان کا کہنا تھا: مسلم خواتین اکثر انتخابات میں دہشت گردی اور خارجہ پالیسی کی بات کرتی ہیں حالانکہ اندورونی مسائل عوامی مسائل ہیں۔

 

روزنامه کے مطابق امریکن اسلامی کونسل خواتین کو انتخابات میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے کاوش کررہی ہے۔

 

 اسلامی تنظیموں نے اس حوالے سے ایک کانفرنس منعقد کی تھی جہاں امریکن رکن کانگریس ایلهان عمر نے بھی خطاب کیا۔

 

جورجیا میں مسلم الیکشن پروجیکٹ کی رکن شاوینا خابنی نے اس سیمینار سے خطاب میں کہا: مسلم خواتین اس معاشرے کا دل ہیں انکو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

 

امریکی سروے مرکز پیو کے مطابق امریکہ میں لگ بھگ ۳,۴۵ ملین مسلمان بستے ہیں۔

 

سال ۲۰۲۰ میں ایک سروے کے مطابق  ۷۸ فیصد مسلمان انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں۔

 

فلسطینی نژاد رمان جورجیا میں فعال کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہے جو نائن الیون سے قبل یہاں آئی ہے اور انکا کہنا تھا کہ انکو اس بات کا اب تک احساس ہے کہ کسقدر لوگ تعصب سے بچنے کے لیے عوامی نظروں سے دور رہنے کو ترجیح دیتے تھے۔

 

انکا کہنا تھا: مجھے یاد ہے کہ مجھے کلاس سے نکالا کیونکہ میں فلسطینی ہوں اور مجھ سے پوچھ گچھ کی گیی تاکہ انکو یقین آجائے کہ میں کسی دہشت گردی گروپ کا حصہ نہیں، اسی وقت سے سیاست میں حصہ لینے کی خواہش پیدا ہوئی۔/

4023390

نظرات بینندگان
captcha