
الجزیرہ نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے صھیونی رژیم کی جانب سے فلسطین میں مظالم پر کام کرنے والی کمیٹی کے کام کو روکنے کی درخواست رد کردی ہے۔
غزہ میں مظالم کے بعد اقوام متحدہ کی تجویز پر اس کمیٹی کو تشکیل دی گیی ہے جو صھیونی تجاوزات کا جایزہ پیش کرے گی۔
صھیونی رژیم نے اس کمیٹی کو جاری فنڈ روکنے کی درخواست کی جس کو ایک سو پچیس ممبر ممالک نے رد کردیا جنمیں چین اور عربی ممالک سب شامل ہیں، صرف آٹھ ممالک نے صھیونی رژیم کے حق میں ووٹ دیا جنمیں امریکہ سرفہرست ہے۔
ریاض منصور نے فلسطینی دفاع میں اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے اور دیگر مقامات میں اسرائیل کی جانب سے یہودی سازی کے عمل پر فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے اور ان جھڑپوں میں سینکڑوں فلسطینی شہید و زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل ان امور پر مسلسل عالمی قوانین اور قراردادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔
جھاد اسلامی کا رد عمل
جہاد اسلامی نے اس ناکامی پر رد عمل میں کہا ہے کہ صھیونی مظالم کا یہ فطری رد عمل ہے۔
احمد المدلل کا کہنا تھا: غاصب دشمن مزید ان مظالم پر عالمی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتا.
انکا کہنا تھا: دشمن تمام خیانتوں کے باوجود دیدہ دلیری سے یہودی سازی کی سازش پر عمل پیرا ہے اور فلسطینی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کو بھی سخت ردعمل دکھانے کا کہا اور واضح کیا کہ صرف اسی صورت میں فلسطینی حقوق کی ضمانت ممکن ہوسکتی ہے۔/