پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں اقلیتوں کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہونے دیا جائے، علامہ مرید حسین نقوی

IQNA

13:37 - December 26, 2021
خبر کا کوڈ: 3510952

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں اقلیتوں کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہونے دیا جائے، علامہ مرید حسین نقوی

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے.

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں اقلیتوں کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہونے دیا جائے، علامہ مرید حسین نقوی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے 25 دسمبر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ ملک کی اِن اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں اُن کے بنیادی اورانسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

انہوں نے یوم قائد کے حوالے سے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط‘ مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ ذمہ دارطبقات اچھے اور برے کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ‘ انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے ۔ ظالم و مظلوم ‘ قاتل و مقتول‘ دہشت گرد و امن پسندمیں فرق کئے بغیر توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہ کر کبھی بھی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہءتعبیر نہیں ہوسکتا۔

نظرات بینندگان
captcha