استاد مصطفی اسماعیل کی نایاب تلاوت + فلم

IQNA

تیرتالیسویں برسی پر؛

استاد مصطفی اسماعیل کی نایاب تلاوت + فلم

8:35 - December 27, 2021
خبر کا کوڈ: 3510954
تہران(ایکنا) چھبیس دسمبرکو عالمی شہرت یافتہ مصری قاری مصطفی اسماعیل کی برسی کا دن ہے اسی مناسبت سے انکی نایاب تلاوت سورہ نحل نشرکی گئی ہے۔

الیوم السابع نیوز کے مطابق مصری قاری شیخ «مصطفی محمد المرسی اسماعیل» کو «بادشاہوں اور حاکموں کا قاری» بھی کہا جاتا ہے۔ وہ سات جون ۱۹۰۵ کو مصری صوبہ الغربیہ کے علاقے النسطہ کے گاوں میت غزال میں پیدا ہوئے اور صرف بارہ سال کی عمر میں انہوں ن قرآن مجید مکمل حفظ کرلیا۔

 

قرائت قرآن اور احکام تلاوت سیکھنے کے بعد انہوں نے  الاحمدی تعلیمی مرکز طنطا کا رخ کیا جہاں انہوں نے تجوید قرآن کریم کا درس حاصل کیا۔

 

شیخ مصطفی اسماعیل نے  سال  ۱۹۲۵ سے پروفیشنل انداز میں تلاوت شروع کیا اور قاہرہ میں انجمن قرآن میں شمولیت کی۔

میلاد رسول اکرم (ص) کی رات انہیں وہاں تلاوت کی دعوت دی گیی جہاں انہوں نے آدھا گھنٹہ تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔ اس محفل میں مصر بادشاہ کے نائب مراد محسن پاشا موجود تھے۔

۲۸ اپریل کو انہیں ملک فواد کی برسی پر تلاوت کی دعوت ملی اور وہاں پر باقاعدہ ان سے تلاوت بارے معاہدہ طے کیا گیا۔

 

مصری بادشاہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مصطفی اسماعیل کو مکرر تلاوت کی دعوت دی گیی اور پھر ملک فاروق نے انہیں مصری قاری کا عہدہ دیا۔

 

استاد مصطفی اسماعیل کی نایاب تلاوت + فلم

شیخ مصطفی اسماعیل کو  ۱۹ دسمبر ۱۹۶۵ میں ایک قومی تقریب میں مصری بادشاہ جمال عبدالناصر نے انہیں ایوارڈ دیا اور پھر  سال ۱۹۸۵ کو حسنی مبارک کی طرف سے انہیں ایک اور ایوارڈ پیش کیا گیا۔

محمد انور سادات مصطفی اسماعیل کی تلاوت کا عاشق تھا اور حتی جیل جانے کے بعد انہوں نے اس کی تقلید میں تلاوت شروع کی۔

 
سادات سال ۱۹۶۰ میں جب بادشاہ بنا تو انہوں نے قاری مصطفی اسماعیل کو اپنے ہمراہ وفد میں شامل کیا اور انہوں نے  شب معراج پیغمبر (ص)  کے موقع پر مسجد الاقصی میں تلاوت کی۔

 

استاد مصطفی اسماعیل کی تلاوت سوره مبارکه نحل سال ۱۹۶۸:

 

ویڈیو کا کوڈ

مصری قاری نے بہت سے عربی اور مغربی ممالک کا دورہ کیا، انہوں نے ۲۵ عربی ممالک کے علاوہ سیلان، ملایشیاء، تنزانیہ، جرمنی، امریکہ اور دیگر ممالک میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 
مصطفی اسماعیل  ۲۶ دسمبر ۱۹۷۸ کو ۷۳ سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگیے، انہوں نے مکمل قرآن کی ترتیل تلاوت کے علاوہ ۱۳۰۰ تلاوت ریڈیو مصر میں یادگار چھوڑے.

آڈیو فائل میں سورہ بقرہ کی آیات ۲۳۸ سے ۲۵۲ اور سورہ طارق و انشراح کی تلاوت سن سکتے ہیں:

ویڈیو کا کوڈ

4023538

نظرات بینندگان
captcha