
ایکنا نیوز اکیس بین الاقوامی زبانوں کے ساتھ دنیا کی پہلی اسلامی قرآنی نیوزایجنسی بن گئی ہے۔
گذشتہ روز یونیورسٹی نمایش میں اعلی اداروں میں رھبر معظم کے نمایندہ خصوصی حجتالاسلام والمسلمین مصطفی رستمی، اور قرآنی یونیورسٹی فاونڈیشن کے سربراہ اور ایکنا ڈائریکٹر محمدحسین حسنی نے ایک تقریب میں پرتگالی زبان کے اضافے کا افتتاح کیا۔
حجتالاسلام رستمی نے نمایش میں شرکت کے ساتھ رسمی طور پر پرتگیز زبان کے اضافے کا افتتاح کیا۔
بین الاقوامی قرآنی نیوز ایجنسی یا ایكنا اپنی نوعیت کی واحد انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ہے جو دنیا بھر میں اسلامی اور قرآنی نیوز کی پرچار کرتی ہے۔
ایکنا نیوز کا ایمان ہے کہ قرآنی سرگرمیوں سے دنیا میں امت مسلمہ کے درمیان وحدت ایجاد کی جاسکتی ہے جیسا کہ قرآن خود ایک وحدت پخش پیغام ہے۔

پرتگال مقامی اور پرتگیز زبانوں کے مختلف لہجوں کے ہمراہ بولی جانے والی زبانوں میں اہم ترین زبانوں میں شمار کی جاتی ہے اور لگ بھگ ۲۷۰ ملین لوگ اس زبان میں بات چیت کرتے ہیں اور یورپ کی تیسری بڑی زبان کا اعزاز انہیں حاصل ہے اور دنیا کی چھٹی بڑی زبان پرتگیز کو قرار دیا گیا ہے۔
ایک غلط تصور پایا جاتا ہے کہ پرتگیز صرف پرتگال اور برازیل میں بولی جاتی ہے حالانکہ یہ زبان دنیا کے ساتھ ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے جنمیں پرتگال، برازیل، موزمبیق، انگولا، گینہ، گینہ استوائی، کیپ ورڑ اور پرنسیپ وغیرہ شامل ہیں۔
پرتگیز جنوبی امریکہ کی اہم ترین زبانوں میں سے ایک ہے اور لاطینی امریکی ممالک کی اسپینش کے بعد دوسری بڑی زبان ہے۔
جنوبی امریکہ کے علاوہ یورپی ممالک، مغربی افریقہ اور کافی دیگر ممالک میں اس زبان کو لوگ بولتے ہیں اور ایک سروے کے مطابق دنیا کی ٹاپ ٹین موثر زبانوں میں اسکا شمار ہے۔
کیونکہ اکثر موری لوگ(Moors) مسلمان تھے جو آٹھویں صدی کو اسپین اور پرتگال میں اکثریت میں تھے ایک طرح سے عربی اور پرتگیز میں مکس اپ ہوگیے تھے لہذا اس زبان میں عربی کے اثرات کو مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جیسے ازیتونا (azeitona) یعنی زیتون یا الموفادا (Almofada) یعنی تکیہ کا الفاظ۔/