اسلامی مرکز آریزونا پر حملے کی مذمت

IQNA

اسلامی مرکز آریزونا پر حملے کی مذمت

8:43 - December 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510985
تہران(ایکنا) امریکن مسلم کونسل نے اسلامی مرکز ایرزونا پر ایک نامعلوم فرد کے حملے کی مذمت کی ہے۔

الجزیرہ مباشر نیوز کے مطابق امریکن مسلم کونسل نے بیان میں تاکید کی ہے کہ لوگ خود بھی سیکورٹی کا خیال رکھیں اور انتظامیہ پر بھی لازم ہے کہ وہ مساجد کی سیکورٹی کا خیال رکھیں۔

 

سوشل میڈیا پر وایرل ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ دو خواتین اور ایک مرد اسلامی مرکز پر پتھر برسا رہے ہیں اور ایک فرد جب انہیں روکنے کی کوشش کرتا ہے تو اس پر بھی حملہ کرتے ہیں۔

 

اسلامی مرکز کونسل کے رکن سهیل نے کہا کہ یہ قابل مذمت ہے اور اس سے پہلے ایسا ہوا نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ خادم مسجد کی آنکھ زخمی ہوچکی ہے اور ایک کھڑکی کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔

 امریکن مسلم کونسل کے رکن عزة ابوسیف نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیکورٹی پر بہتر توجہ دیں۔

انکا کہنا تھا کہ پورے امریکہ میں اقلیتوں کی سیکورٹی توجہ طلب ہے.

گذشتہ چند مہینوں سے کئی امریکی شہروں میں متعدد اسلامی مراکز پر حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

دسمبر کے وسط میں امریکی کانگریس میں قانون پاس ہوا کہ وزارت خارجہ میں اسلامو فوبیا سے مقابلے کے لیے ادارہ کھولا جائے۔

اگرچہ مسلمانوں نے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا تاہم واشنگٹن اب تک اسلامو فوبیا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہا ہے۔/

4024386

 

نظرات بینندگان
captcha