طالبان کے ہاتھوں سابق فوجیوں کے قتل کیخلاف خواتین کا احتجاج

IQNA

طالبان کے ہاتھوں سابق فوجیوں کے قتل کیخلاف خواتین کا احتجاج

16:19 - December 29, 2021
خبر کا کوڈ: 3510989
طالبان کے ہاتھوں سابق افغان فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف خواتین نے کابل میں احتجاجی مارچ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے خواتین نے کابل کے مرکزی علاقے میں مارچ کیا اورانصاف کے نعرے لگائے۔ خواتین نے انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

 

افغان سکیورٹی فورسز نے مارچ کرنے والی خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ مارچ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی.

رپورٹس کے مطابق طالبان نے کچھ صحافیوں نے کچھ دیرکے لئے حراست میں لیا۔فوٹوگرافروں سے سامان ضبط کر کے ان کے کیمروں سے تصاویر ڈیلیٹ کر دیں۔

 

 

طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بغیرحکومت کی منظوری کے مظاہروں پرپابندی عائد کررکھی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha