بغداد میں شہید کمانڈروں کی برسی

IQNA

بغداد میں شہید کمانڈروں کی برسی

8:50 - January 01, 2022
خبر کا کوڈ: 3511002
تہران(ایکنا) عراقی باشندوں نے امریکی سفارت خانے کو آگ لگانے اور اسی طرح شہداء قاسم سلیمانی اور ابومھدی مہندس کی برسی پر مظاہرہ کیا۔

نیوز ایجنسی «العهد نیوز» کے مطابق عراقی مظاہرین ک ہاتھوں میں مزاحمتی تنظیموں کے پرچم موجود تھے جنہوں نے امریکی سفارت خانے کو نذر آتش کرنے اور شہداء سردار قاسم سلیمانی اور حاج ابومھدی المہندس کی برسی پر موٹر بائیک ریلی کے ساتھ احتجاج کیا۔

 

اسی حوالے سے صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ شہید کمانڈروں کی برسی پر مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچموں کے امریکی سفارت خانے کے ماڈل  کو بھی نذر آتش کیا۔

 

نجف اشرف کے امام جمعہ سید صدرالدین قبانچی نے جمعہ کے نماز میں کہا: شہدائے کامیابی کے عظیم کمانڈروں کی یاد اخلاق، اقدار اور ایمان کا احترام ہے۔

 

انکا کہنا تھا: شہدایے مقاومت کی برسی اس چیز کی یاد دلاتی ہے کہ جہاد کے فتوے نے کس طرح سے نصرت الہی کے ہمراہ ہمیں کامیاب کیا۔/

4024992

نظرات بینندگان
captcha