
نون پریس کے مطابق فرنچ وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمانین نے ملک میں اسلام ہراسی میں شدید تیزی کی مذمت کرتے یوئے ان حرکات کو فرانسیسی اقدار سے متصادم قرار دیا۔
جنوب مشرقی فرانس میں لامور گاوں میں ایک مسجد پر حملے اور شاٹوگونیٹی شہر میں اسلام مخالف وال چاکنگ کو قابل مذمت قر ار دیتے ہوئے مسلمانوں کے دفاع کا مطالبہ کیا۔
شاتوگونیٹہ کے باشندوں کو اس وقت دھچکہ لگا جب گذشتہ منگل کو انہوں نے ہر طرف دیواروں پر نازیسم پر مبنی وال چاکنگ کا مشاہدہ کیا۔
مذکورہ مسجد لامور گاوں میں گرنوبل شہر سے تین کیلومیٹر فاصلے پر قایم ہے جہاں گذشتہ ہفتے کو نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور مسجد کی توہین کرتے ہوئے کچرا پھینکا اور مسجد کو نقصان پہنچایا۔/