ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے رہنما کا ہولی ٹرینٹی چرچ کا دورہ

IQNA

ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے رہنما کا ہولی ٹرینٹی چرچ کا دورہ

8:42 - January 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3511035
علامہ سید صادق رضا تقوی نے نے وطن عزیز پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مکتب جعفری کے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور نئے عیسوی سال کی آمد کی مناسبت سے کراچی کے ہولی ٹرینٹی چرچ کی دعوت پر چرچ کا دورہ کیا۔

 

علامہ صادق تقوی نے بشپ آف پاکستان فریڈریک جون سے ملاقات کی اور انہیں سندھی اجرک اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی نے دی نالج فورم کے زیر اہتمام انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمونی سے متعلق منعقدہ مختصر و خوبصورت تقریب میں شرکت کی اور مسیحیت و اسلام کے مشترکات پر گفتگو کی۔

 

علامہ صادق تقوی نے عدم برداشت، اپنے نظریئے کو زبردستی مسلط کرنے اور تشدد کو معاشرے کیلئے زہر قاتل اور اسلام و قرآن کی تعلیمات کے خلاف قرار دیا۔ انہوں نے مملکت خداداد پاکستان میں اقلیتوِں کے حقوق کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی۔

 

اس موقع پر علامہ سید صادق رضا تقوی نے نے وطن عزیز پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مکتب جعفری کی خدمات کو سراہا

نظرات بینندگان
captcha