
آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق حرم امام رضا(ع)کی علمی و تحقیقاتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ محمد حسن محمرہ نے عالم اسلام اورعالمی سطح پر آستان قدس رضوی کے مؤثر کردار اور عراق میں واقع عتبات عالیات کے اداروں میں حضرت امام علی رضا (ع)کی سیرت و تعلیمات کی زیادہ سے زیادہ ترویج پر بھی زور دیا ہے ۔
حسن محمرہ نے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ علمی و تحقیقاتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی کے اہداف و مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق و شام کے مقدس مقامات کے ساتھ روابط اورتعلقات میں توسیع؛ اس ادارہ کی بین الاقوامی پالیسیوں میں سےایک اہم پالیسی ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکنہ کوشش کریں گے تاکہ دیگر مقدس مقامات کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیا جاسکے
انہوں نے کہا کہ اہم واقعات اور پروگراموں میں مؤثر کردار ادا کر کے ہم اپنے اہداف و مقاصد کے قریب تر ہوسکتے ہیں ، ان اہم واقعات اور پروگراموں میں سے ایک چہلم امام حسین علیہ السلام پر ہونے والا عظیم الشان پیدل مارچ ہے ۔
محمد حسن محمرہ نے کہا کہ رواں سال کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی پابندی اور بندش کے پیش نظر کربلا پیدل مارچ پر رضوی کرامت فاؤنڈیشن اور حرم امام رضا(ع) کی آرگنائزیشن کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) کے 60 خادموں کو موکبوں کے ساتھ تعلقات اور روابط قائم کرنے کے لئے بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کربلا،نجف،سامرا اور کاظمین کے مقدس مقامات کی توانائیوں سے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ رضوی خادموں کو رہائش،ٹرانسپورٹ اور زیارت کے دوران متبرک تحائف وغیرہ تقسیم کرنے کے لئے منظم کیا گیا اور مقدس مقامات کے سربراہان کے ساتھ مختلف میٹنگیں منعقد کی گئیں تاکہ پیدل چلنے والے زائرین کو خدمات فراہم کرنے والے خادموں کو باقاعدہ سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے
کاظمین کے کتاب فیسٹیول میں آستان قدس رضوی کی کامیابی
آستان قدس کی علمی و تحقیقاتی آرگنائزیشن کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے کاظمین کتاب فیسٹیول میں آستان قدس رضوی کی کامیاب شرکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب فیسٹیول بین الاقوامی سطح پر اہم ترین کتاب فیسٹیول ہے جس میں مقدس مقامات کے ثقافتی ادارے شرکت کرتے ہیں اوریہ بہترین موقع ہے جس کے ذریعہ مقدس مقامات کے ساتھ روابط اور تعلقات میں توسیع دی جاسکتی ہے۔
محمد حسن محمرہ کا کہنا تھا کہ اس کتاب فیسٹیول میں میں حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مختلف اداروں نے شرکت کی
امام باقرؑ بین الاقوامی علمی کانفرنس میں آستان قدس رضوی کی شرکت
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے عالمی سطح پر تعمیری روابط اور تعلقات ضروری ہیں کہا کہ امام باقر(ع) بین الاقوامی علمی کانفرنس کو ہر سال حضرت عباس(ع) کے حرم مطہر کی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رجب المرجب کی پہلی تاریخ کو منعقد کیا جاتا ہے۔
ا نہوں نے اس علمی کانفرانس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال اس کانفرنس کا آٹھواں دور تھا جس کا ہدف امام باقر(ع) کی تعلیمات اور روش کا فروغ تھا جسے’’اخلاقی انحرافات کے خاتمہ میں امام باقر(ع) کا کردار‘‘اور’’معاشی و فکری انحرافات‘‘ وغیرہ کے موضوع پر منعقد کیا گیا
انہوں نے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کی جانب سے بھی اس علمی کانفرنس میں شرکت کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس علمی کانفرنس میں شرکت کے لئے ہم نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کا انتخاب کیا ہے تاکہ حرم حضرت عباس کی الکفیل یونیورسٹی اور حرم حضرت امام رضا(ع) کی علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے مابین تعلقات اور روابط کو بڑھایا جا سکے۔