فلسفہ حجاب کے عنوان سے سیمینار

IQNA

فلسفہ حجاب کے عنوان سے سیمینار

10:12 - January 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511044
مصباح قرآنی تعلیمی اکیڈمی کے تعاون سے ایام شہادت خاتون جنت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار اتوار نو جنوری کو منعقد ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک روزہ سیمینار بعنوان فلسفہ حجاب اتوار نو جنوری کو مصباح قرآنی اکیڈمی کی جانب سے میجر نادر آڈیٹوریم شارع گلستان کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔

اس سیمینار میں قم کے عالم علامہ علی حسنین حسینی خطاب کریں گے جو اسلامی حجاب کے فلسفے، افادیت اور معاشرے میں اسکی ضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔

اتوار 9  جنوری کو سہ پر ساڑھے تین بجے ہونے والے سیمینار میں تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسفہ حجاب کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کو ایام شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھما کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha