یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک کے مختلف حصوں میں جلوس

IQNA

یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک کے مختلف حصوں میں جلوس

10:17 - January 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511063
یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر لاہور، کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جلوس برآمد ہوا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح اس سال بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں ایام فاطمیہ پر جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

 

کوئٹہ میں مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد ہوئی جب کہ آخری روز مرکزی جلوس علمدار روڑ سے برآمد ہوا۔ کراچی میں بھی مجالس اور جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 لاہور میں بھی یوم شہادت مادر حسنین کریمین، زوجہ شیر خدا حضرت علی المرتضی، دختر رسول خدا حضرت محمد مصطفیٰ، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ یوم شہادت پر لاہور میں مرکزی جلوس عزاء ایام فاطمیہ موچی دروازہ سے برآمد ہو کر دربار بی بی پاکدامنؒ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ موچی گیٹ امام بارگاہ حسینیہ ہال سے ہر سال کہ طرح اس سال بھی ایام فاطمیہ پر جلوس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ موچی گیٹ سے برآمد ہونیوالا جلوس اندرون گوالمنڈی، لاہور ہوٹل، نکلسن روڈ، ایمپریس روڈ، قلعہ گجر سنگھ سے ہوتا ہوا حرمِ بی بی پاکدامنؒ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

 

یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک کے مختلف حصوں میں جلوس

جلوس میں عزاداروں، بچوں بڑوں اور خواتین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ جلوس کے شرکاء پورے راستے ماتم اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔ جلوسِ عزاء میں شریک عزاداروں کا کہنا تھا کہ آج اس پاک ہستی کی شہادت کا دن ہے جن کے والد بزرگوار تمام مسلمانوں کے آخری نبی(ص) ہیں۔

یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) پر ملک کے مختلف حصوں میں جلوس

بانی جلوس ایام فاطمیہ محمد علی بابری بٹ کا کہنا تھا کہ اس جلوس کے انعقاد کا مقصد نبی کریم (ص) کو ان کی جگر گوشہ کا پُرسہ دینا تھا، یہ وہ بی بی ہیں جن کے احترام میں خود نبی کریم (ص) استقبال کیلئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا محسنہ اسلام ہیں، جنہوں نے اپنی جان سمیت اپنے جگر گوشوں کو بھی اسلام کی بقاء کیلئے قربان کر دیا۔ محمد علی بابری بٹ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام قیامت تک بی بی کا احسان مند رہے گا۔

نظرات بینندگان
captcha