یورپ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات میں شدت

IQNA

یورپ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات میں شدت

8:48 - January 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3511068
تہران(ایکنا) بڑھتی ہوئی یہودی آباد کاری کی وجہ سے یورپی یونین اور اسرائیل میں اختلافات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق عبری میڈیا نے خبر دی ہے کہ یورپی یونین کے اعتراضات کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں یہودی سازی کے عمل کو جاری رکھنے پر اختلافات میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

 

اختلافات میں نیا موڑ اس وقت آیا جب یورپی سفارت کاروں نے مشترکہ طور پر یہودی سازی کے عمل کے خلاف ایک خط صھیونی رژیم کو ارسال کیا۔

 

اسرائیل والا نیوز کے مطابق اسرائیل کو رسمی طور پر اس شکایت آمیز خط کے بعد تعلقات میں تناو آچکا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتے قبل ۱۶ یورپی ممالک کے سفارت کاروں نے قدس اور مغربی کنارے بارے اسرائیلی وزارت خارجہ کے نمایندوں سے ملاقات کی۔

 

رپورٹ کے مطابق گفتگو کی فضاء کافی کشیدہ تھی اور یہودی آباد کاری پر سخت اعتراضات کیے گیے۔

 

رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں یورپی نمایندوں نے صھیونی حکام سے مقبوضہ علاقوں میں خلاف قانون آباد کاری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کشیدہ حالات پر بحث کی۔

 

والا ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی نمایندے بن نون نے بھی یورپی اعتراضات کا سختی سے جواب دیا اور انکو اسرائیل دشمن قرار دیا۔

 

وزارت خارجہ اسرائیل نے بیان میں واضح کیا ہے کہ یورپی نمایندوں سے مختلف موضوعات پر بات چیت جاری ہے اگرچہ کافی اختلافات موجود ہیں۔

 

 

یورپی ممالک نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری پر تنقید کی ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قدس کے مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں منازل تعمیر کرنے کے عمل کو روکا جائے تاہم اعتراضات کے باوجود اسرائیل ڈھٹائی سے یہودی سازی پر عمل پیرا ہے۔/

 

4027229

نظرات بینندگان
captcha