امریکہ؛ «مریلنڈ» مسجد میں بین المذاہب سیمینار

IQNA

امریکہ؛ «مریلنڈ» مسجد میں بین المذاہب سیمینار

8:05 - January 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3511107
تہران(ایکنا) مری لینڈ کی مسجد الفلاح میں بین المذاہب سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں عیسائی و یہودی اسکالروں نے نسل پرستی بارے رسول اکرم(ص) کی سیرت پر خیالات کا اظھار کریں گے۔

نیوز ایجنسی بالتٹمور سن کے مطابق مریلینڈ کی الفلاح مسجد جو ھارفورڈ شہر میں واقع ہے اس میں اتوار کو تین بجے ایک بین المذاہب سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

 

اس پروگروام کو مارٹین لوٹر کنگ، مسلمان رہنما کی برسی پر منعقد کیا جارہا ہے جسمیں معروف امریکی خطیب

جوهری عبدالمالک «مختلف اقوام میں تعلقات حضرت محمد (ص) کی نظر میں» کے عنوان سے خطاب کریں گے۔

 

مسجد کے ڈائریکٹر ریحان خان کے مطابق حضرت محمد(ص) کا ایمان تھا کہ کسی انسان کو دوسرے پر برتری حاصل نہ تھا اور انکی شخصیت اور کردار کے حوالے سے برتری کا فیصلہ ہوگا۔

 

ریحان خان کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے میں خوبیاں موجود ہیں جن کو سیکھنا چاہیے اور انکی ترویج کرنی چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا: کوویڈ ۱۹ کی وجہ سے کچھ سالوں سے اس پروگرام کو منعقد نہ کرسکے تاہم اس سال اس کو مسجد کی حد تک منعقد کیا جارہا ہے اور اس میں تمام مذاہب کے لوگ شرکت کرسکتے ہیں۔

 

اس مسجد میں ماضی میں بھی رمضان کے ایام میں افطاری اور بین المذاہب نزدیکی حوالے سے پروگرامز منعقد کیے جاچکے ہیں۔

 

ریحان خان کا کہنا تھا: سب کو شرکت کی دعوت ہے، عیسائی، یہودی اور مسلمان میں مشترکات موجود ہیں۔/

4028537

نظرات بینندگان
captcha