ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ زینبیہ (س) کی جانب سے دختر رسول بی بی فاطمہ الزھرا (س) کی ولادت پر
جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں قم کے علامہ علی حسنین حسینی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی۔
اس جشن میلاد کی خاص بات یہ تھی کہ جشن میں بلوغت کو پہنچنے والی اور کمسن بچیوں کیلئے جشن تکلیف
کا بھی انعقاد کیا گیا۔
بچیوں سے خطاب میں علامہ علی حسنین حسینی نے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے
انہیں اپنے سیرت زہرا مرضیہ سلام اللہ سے سادہ الفاظ میں روشناس کیا اور تقریب کے اختتام پر ۴،۵ سالہ ننھی پریوں کے ساتھ ولادت بی بی فاطمہ (س) کا کیک کاٹا۔
جشن میں نماز کے وقت پر علامہ علی حسنین حسینی نے نماز جماعت بھی پڑھائی۔
مدرسہ حضرت زینب (س) کی جانب سے منعقد ہونے والایہ منفرد پروگرام منظم، خوبصورت اور بہترین پروگرام تھا۔
علما کے مطابق معاشرے میں ایسی مثبت سرگرمیاں، جشن اور پروگرامز قابل تحسین ہیں، جنہیں داد دینی چاہئے۔
۔۔