کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان میں ہلاک

IQNA

کالعدم ٹی ٹی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان میں ہلاک

22:23 - February 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3511253
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہلاک ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق مفتی بورجان ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کا دست راست تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نے مفتی بورجان کو حال ہی میں مالاکنڈ ڈویژن کا گورنر مقررکیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 19 جنوری کو مفتی بورجان کی گاڑی پربم حملہ ہوا تھا جس میں مفتی بور جان شدید زخمی اورڈرائیور ہلاک ہوا تھا۔

 

کالعدم ٹی ٹی پی کے مفتی بورجان کی افغانستان میں ہلاکت کی سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوسکی۔

نظرات بینندگان
captcha