عالمی سیمینار؛ احیائے میراث علمائے کربلا

IQNA

عالمی سیمینار؛ احیائے میراث علمائے کربلا

8:26 - February 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3511261
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس امام حسین(ع) کے تعاون سے تیسرا عالمی سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

آستانہ مقدس امام حسین(ع) ویب سائٹ کے مطابق  مرکز مطالعات و تحقیقات کربلاء آستانہ مقدس امام حسین(ع) کی جانب سے سیمینار کے لیے شرایط بیان کی گیی ہے۔

 

علمی مرکز کے ڈپٹی نذیر جبار الهنداوی کے مطابق تیسرے عالمی احیائے میراث علما کربلا میں ضروری ہے کہ ریسرچ صرف اسی سیمینار کے لیے لکھی گیی ہو اور اس سے پہلے شایع نہ ہوئی ہو یا کسی اور کانفرنس میں پیش نہ کی گیی ہو۔

 

انکا کہنا تھا کہ محقق کے لیے ریسرچ علمی بنیادوں پر لکھنا لازم ہے اور سیمینار میں شرکت کے لیے درخواست محققین کی جانب سے تصدیق کے بعد ممکن ہوگا۔

 

الهنداوی کا کہنا تھا: ریسرچ پیپر word  میں فونٹ(عربی ساده) اور سایز(۱۴) ٹیکسٹ  اور (۱۲) فٹ نوٹ کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ  (۲۵) صفحات اور خلاصہ انگریزی و عربی زبان میں (۴۰۰) کلمات پر مشتمل سی ڈی میں پیش کرنا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: ریسرچ پیپر کے خلاصے کی دریافت کے لیے آخری تاریخ بیس فروری مقرر کی گیی ہے جب کہ مکمل ریسرچ اکیس اپریل کی تاریخ مقرر ہے اور اس ریسرچ کو اس ایڈریس پر ارسال کیا جاسکتا ہے۔

( karbala.center۱@gmail.com ).

 

قابل ذکر ہے کہ اس اہم سیمینار کو  «افکار و رہبری میرزا محمدتقی شیرازی» کے شعار کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔/

4034110

نظرات بینندگان
captcha