کربلا معلی میں جشن میلاد حضرت علی(ع) کی تیاریاں + تصاویر

IQNA

کربلا معلی میں جشن میلاد حضرت علی(ع) کی تیاریاں + تصاویر

7:37 - February 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511304
تہران(ایکنا) آستانہ مقدس عباسی کے تعاون سے جشن میلاد حضرت امیرالمؤمنین، علی(ع) بین‌الحرمین میں منعقد ہوگا۔

الکفیل نیوز کے مطابق میلاد حضرت علی(ع)  کی مناسبت سے جشن میلاد حضرت امیرالمؤمنین(ع) کربلا میں بین الحرمین میں آج رات منعقد ہوگا۔

 

آستانہ حضرت عباس علمدار کے مطابق اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور یہ جشن آستانہ عباسی کے متولی مصطفی ضیاء‌الدین کی زیرنگرانی منعقد کیا جارہا ہے۔

 

آستانہ عباسی کے مطابق مختلف ان چینلز اس جشن میلاد کو برراہ راست نشر کرنے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا ٹیم کو بھی فری آف کاسٹ پروگرام نشر کرنے کی اجازت دی گیی ہے۔ آستانے کے تعاون سے جشن میلاد کے موقع پر ایک مقابلہ بعنوان مولود کعبه بھی منعقد کیا گیا۔

 

آستانہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے مطابق جشن میلاد کے لیے مختلف اہم شخصیات اور اداروں کو دعوت نامہ بھی ارسال ہوچکا ہے اور پذیرائی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

 

 

آستانہ عباسی سے وابستہ الکفیل گرین ہاوس کے تعاون سے قدرتی پھولوں کی سجاوٹ کی گیی ہے اور بین الحرمین کو مختلف بینرز اور دیگر آرایشی وسایل سے مزین کیا گیا ہے۔/

 

.

4036136

نظرات بینندگان
captcha