سوشل زرایع کے مطابق مغرب میں سعودی سفارتی ذرائع نے سعودی لیکس ویب سائٹ کو بتایا ہے کہ "محمد بن سلمان" نے شہزادوں کے خلاف اُن کی ممکنہ کارروائی کے خوف سے ان کی نقل و حرکت اور سفر پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ زیادہ تر شہزادوں کو شاہی عدالت کے حکم سے سعودی عرب چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے جب تک کہ ان کے پاس ولی عہد بن سلمان کی ذاتی اجازت نہ ہو، حالانکہ چھوڑنے کی بڑی درخواستیں چاہے کاروبار، تفریح یا علاج کے لیے ہوں۔
ان ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض شہزادوں نے بن سلمان کو تخت پر بیٹھنے سے روکنے کے لیے اس کے خلاف اتحاد بنا رکھا ہے اور ولی عہد کے خلاف کارروائی کے لیے ان کے اور مذہبی علما کے درمیان خفیہ ملاقاتیں اور رابطے قائم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بن سلمان پر کئی بار قاتلانہ حملوں کی اطلاعات ملی ہیں جہاں دوسرے شہزادے ان سے سخت ناراضی ہیں اور علما سے ملکر بغاوت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔/