فلسطینی مسجدالاقصی میں«فلسطین نہیں چھوڑیں گے» کے ساتھ حاضر ہوں گے

IQNA

بروز جمعہ ؛

فلسطینی مسجدالاقصی میں«فلسطین نہیں چھوڑیں گے» کے ساتھ حاضر ہوں گے

8:27 - March 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511457
تہران(ایکنا) فلسطینی ایکٹویسٹوں نے دعوت عام دی ہے کہ «فلسطین نہیں چھوڑیں گے» کے نعروں کے ساتھ تمام فلسطینی مسجدالاقصی پہنچ جائیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی سوشل ایکٹویسٹوں نے تمام فلسطینوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جمعے کو «فلسطین نہیں چھوڑیں گے» کے نعروں کے ساتھ مسجد الاقصی پر حاضری کو یقینی بنائیں اور یہودی سازی اور غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

واضح  رہے کہ «فجر عظیم» کے نام سے شروع کی گیی مہم میں قدس پر غاصبانہ پالیسی کے خلاف ہر جمعہ کو ایک عنوان دیا جاتا ہے۔

 

پہلی بار اس مہم کو نومبر ۲۰۲۰ میں الخلیل میں مسجد ابراہیمی سے شروع کی گیی جس کا مقصد اس مسجد کو درپیش خطرات کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرانا تھا۔

 

اس مسجد میں تلمودی اور دیگر یہودی مناسک کے نام پر یہودی سازی کی سازش کی جارہی تھی اور اسی حوالے سے مذکوہ مہم کا سلسلہ تیز تر کردیا گیا ہے۔

 

سال ۲۰۲۲ کے آغاز میں «فجر عظیم» کے نام سے مہم شروع کی گیی ہے تاکہ صھیونی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

 

ہزاروں فلسطینی شدید رکاوٹوں کے باوجود فجر کی نماز کے لیے " فتح قریب ہے" کے عنوان سے مسجد الاقصی جمع ہوئے اور اس مسجد سے وفاداری پر انہوں  نے تاکید کی۔

 

مسجد الاقصی میں آسانی سے پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات کو بھی اہتمام کیا جارہا ہے اور فلسطینی تنظیم حماس نے بھی فلسطینیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ مسجد الاقصی پہنچ کر ثابت کریں کہ مسجد الاقصی ریڈ لائن ہے۔/

4041236

نظرات بینندگان
captcha