IQNA

15:30 - May 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3511624
تہران ایکنا: نئی دہلی، اس سال حج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے وقفہ کے دوران کہا کہ حج گزشتہ دو برسوں سے کورونا بحران کی وجہ سے نہیں ہو رہا تھا اس بار اس سفر کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.

ایکنا نیوز- (یو این آئی) حکومت نے منگل کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں کہا کہ اس سال حج کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ حج گزشتہ دو برسوں سے کورونا بحران کی وجہ سے نہیں ہو رہا تھا اس بار اس سفر کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہندوستان سے کتنے عازمین حج پر جائیں گے اس سے پہلے ترنمول کانگریس کے ندیم الحق نے یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس بار حج کے لیے لوگوں سے دستاویزات بنوائے گئے ہیں، لیکن اس بار بھی حج کو لے کر غیر یقینی صورتحال ہے۔

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: