حرم امام رضا(ع) سے سحر آذری ٹی وی چینل کے ذریعہ "ترنم سحری" پروگرام کی خصوصی نشریات کا آغاز

IQNA

حرم امام رضا(ع) سے سحر آذری ٹی وی چینل کے ذریعہ "ترنم سحری" پروگرام کی خصوصی نشریات کا آغاز

16:55 - April 17, 2022
خبر کا کوڈ: 3511698
ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے سحر آذری ٹی وی چینل کے ذریعہ خوصی پروگرام"ترنم سحری" کو حرم امام رضا(ع) سے نشر کیا جارہا ہے۔

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق یہ خصوصی پروگرام ماہ مبارک رمضان میں بوقت سحر 4:30 بجے سے 80 منٹ کی مدت کے لئے سحر آذری  ٹی وی نیٹ ورک کے ذریعہ نشر کیا  جارہا  ہے 
اس پروگرام کو آستان قدس رضوی میڈیا سینٹر کی سرپرستی میں  اوراسلام اصیل انسٹیٹوٹ اور سحر نیٹ ورک کے تعاون سے پروڈیوس کر کے نشر کیا  جارہا ہے ۔


خصوصی پروگرام"ترنم سحری" میں  علمائے دین  حجت الاسلام ہاشمی شاہرودی،حجت الاسلام ساعی ور اور حجت الاسلام الھیٰ گفتگو  دینی      مسائل   او رمطالب بیان کریں گے  اور جناب رضا محمدی پروگرام میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔
اس پروگرام  میں  شعر خوانی،حرم مطہر رضوی کے ویڈیو کلپ،دعا و مناجات  اور نماز جماعت نشر کئے جانے کے علاوہ دعای سحر اور تبریز وباکو شہر سے عوامی نیوز رپورٹس بھی نشر کی جائیں گی۔

نظرات بینندگان
captcha