ایرانی نمایندے «منهاج‌القرآن» لاهور اعتکاف کے مہمان + تصاویر

IQNA

ایرانی نمایندے «منهاج‌القرآن» لاهور اعتکاف کے مہمان + تصاویر

10:22 - April 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3511745
تہران(ایکنا) منهاج القرآن یونیورسٹی کا سالانہ اعتکاف لاہور میں شروع ہوچکا ہے جہاں ایرانی کلچر سنٹر کے سربراہ کو بطور مہمان دعوت دی گیی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ہر سال منهاج القرآن یونیورسٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں دس روزہ اعتکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ خانہ فرھنگ لاہور کے سربراہ جعفر روناس کو اعتکاف میں بطور مہمان شرکت کی دعوت دی گیی۔

 

 

خانه فرهنگ لاهور کے مطابق پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت بحضور سرور کونین (ص) پیش کی گیی۔

 

پروگرام سے منهاج القرآن یونیورسٹی کے سربراہ  محمد طاهر القادری نے آن لائن خطاب کیا اور ایرانی نمایندے جعفر روناس اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آیات قرآن کے رو سے خود سازی پر گفتگو کی۔

 

منهاج القرآن یونیورسٹی کے خرم نواز گنڈاپور نے پروگرام سے خطاب میں کہا: منهاج القرآن کی شاخیں مختلف ممالک میں موجود ہیں اور ادارہ شام اور بعض افریقی ممالک میں فلاحی کام بھی کررہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق خانه فرهنگ ایران لاهور سربراہ نے ڈاکٹر طاہر قادری کے فرزند حسن محی‌الدین قادری اور حسین محی‌الدین قادری اور دیگر عہدہ داروں سے ملاقات کی اور کہا کہ منهاج القرآن یونیورسٹی پاکستان میں اسلامی دوستی اور روشن خیالی کے حوالے سے ایک بہترین جامعہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے اور تمام اداروں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر آمادگی کا اعلان کرتا ہے اور تجویز پیش کی کہ رمضان المبارک کے بعد قرآنی امور میں تعاون کے حوالے سے ایک نشست رکھی جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ منهاج القرآن یونیورسٹی اسلامی اورقرآن سرگرمیوں کے حوالے سے ایک منفرد مقام کی حامل ہے اور ادارہ کے افراد ایران سے خاص لگاو رکھتے ہیں۔/

 

 

052554

 

نظرات بینندگان
captcha