ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟

IQNA

ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟

18:01 - April 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3511768
ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں اتوار کو آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، دیکھنے کے امکانات کم ہیں۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک ۔ جیو نیوز کے مطابق ملک میں عید الفطر پیر ہو گی یا منگل کو؟ سب کو انتظار ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں اتوار یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے، عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش کا امکان ہفتہ اتوار کی درمیانی شب ایک بجکر 28منٹ پر ہے، یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

 
نظرات بینندگان
captcha