IQNA

13:19 - May 19, 2022
خبر کا کوڈ: 3511889
لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اذان کی آواز گونج اٹھی۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- جیو نیوز کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سابق کپتان یونس کے بھائی کامل خان نے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جو کہ ایک انٹرپرینور ہیں اور ایک کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں۔ 

 

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عید ملن پارٹی کے دوران نماز مغرب کے وقت اذان دےکر باجماعت نمازادا کی گئی۔

 

لارڈز کے بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونج اٹھی

تقریب میں پاکستان کے سابق وقار یونس اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی سمیت کئی نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس حوالے سے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی آواز گونجنا آسٹریلیا میں مختلف ثقافتوں، عقائد، نسلوں کا ایک حقیقی امتزاج ہے۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: