مختار عباس نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا افتتاح کریں گے

IQNA

11:16 - May 23, 2022
خبر کا کوڈ: 3511911

مختار عباس نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا افتتاح کریں گے

تہران ایکنا: کورونا وبا کی وجہ سے گز شتہ دوسال سے حج کی سعادت سے محروم لوگوں کےلیے اس سال سفرحج پر جانے کا مبارک موقع مل رہاہے اور حکومت کی طرف سے بھی اس کارخیر کی تیاریاں زورشورسے جاری ہیں ۔

مختار عباس نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا افتتاح کریں گے

یونی اردو نیوز کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے گز شتہ دوسال سے حج کی سعادت سے محروم لوگوں کےلیے اس سال سفرحج پر جانے کا مبارک موقع مل رہاہے اور حکومت کی طرف سے بھی اس کارخیر کی تیاریاں زورشورسے جاری ہیں ۔
وزیر موصوف آج  23مئی کو نئی دہلی میں جواہرلال نہرواسٹیڈیم کے نزدیک اسکوپ کمپلکس میں صبح ساڑھے 9بجے حج 2022کےلیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔
اس ماہ کے اوائل میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے ممبئی کے حج ہاؤس میں خادم الحجاج کےلیے دوروزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کیاتھا۔خادم الحجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کی مددکرتے ہیں ۔ملک بھر سے بارہ خواتین سمیت 400 سے زیادہ خادم الحجاج نے اس تربیتی کیمپ میں حصہ لیاتھا۔

نظرات بینندگان
captcha