علما ہدایت و رہنمائی کے علاوہ عوام کی اقتصادی مشکلات پر بھی توجہ دیں۔ ڈاکٹر حسین روزبہ کی علما نشست سے خطاب

IQNA

علما ہدایت و رہنمائی کے علاوہ عوام کی اقتصادی مشکلات پر بھی توجہ دیں۔ ڈاکٹر حسین روزبہ کی علما نشست سے خطاب

16:35 - May 30, 2022
خبر کا کوڈ: 3511966
پاکستان-ایران کی دوستی لازوال ہے دورہ پاکستان سے بیحد متاثر ہوا ہوں – ایرانی ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی

ایکنا نیوز کی رپورٹ  کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی ڈاکٹر حسین روزبہ  پاکستان  نے دورہ پاکستان  میں کوئٹہ دورہ کے موقع پر خانہ فرھنگ ایران میں شیعہ سنی علما اور دانشوروں کی نشست سے خطاب کیا

ڈاکٹر حسین کے خطاب سے پہلے علما نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور بالخصوص صوبہ بلوچستان میں اسلام اور پاکستان مخاف قوتوں نے شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کی تاہم یہاں کے بیدار اور بابصیرت شیعہ سنی علما نے عوام کو متحد رکھا اور دشمنوں کے نقشوں کو نقش برآب کیا۔

علما کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی کی کاوشوں کے بدلے دنیا میں اسلام کو حیات نو ملی  اور اسی طرح عالمی سطح پر دنیا جو مادہ پرستی کی سمت غرق ہونے جارہی تھی اس میں اخلاقی اور روحانی فضا کی لہر دوڑی۔

علما نے اسلامی وحدت کے حوالے سے خانہ فرھنگ ایران کی کاوشوں کو سراہا اور اقرار کیا کہ وحدت کی فضا برقرار رکھنے میں خانہ فرھنگ ایران کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

 

علما ہدایت و رہنمائی کے علاوہ عوام کی اقتصادی مشکلات پر بھی توجہ دیں۔ ڈاکٹر حسین روزبہ کی علما نشست سے خطاب

 

علما کے خطاب سے قبل خانہ فرھنگ ایران کے ڈائریکٹر سیدحسین تقی زادہ واقفی نے علما اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قرآنی آیات کی روشنی میں علم و آگاہی کو موجودہ دنیا کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

 

ڈاکٹر حسین روزبہ نے کوئٹہ میں علما  اور دانشوروں سے ملاقات میں دورہ پاکستان پر بیحد مسرت کا اظھار کیا اور کہا کہ میرا یہ پہلا دورہ ہے تاہم جسطرح سے پاکستان اور کوئٹہ کے بارے میں میڈیا سے پتہ چلتا ہے وہ اس کے برعکس ثابت ہوئے۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی تنظیم کے بین الاقوامی امور کے معاون خصوصی نے کہا کہ کوئٹہ اور پاکستان سے ہمیشہ قتل وغارت اور دھماکوں کی خبریں چلتی ہے مگر یہاں علما اور عوام کی محبت کو دیکھ کر حیرت ہوئی اور آپ علما کی کوشش ہونی چاہئیے کہ پاکستان اور کوئٹہ کی درست تصویر پیش کریں۔

 

علما ہدایت و رہنمائی کے علاوہ عوام کی اقتصادی مشکلات پر بھی توجہ دیں۔ ڈاکٹر حسین روزبہ کی علما نشست سے خطاب

انکا کہنا تھا کہ علما عوام کی رہنمائی کے علاوہ عوام کی اقتصادی مشکلات کو بھی دور کریں اور اس کے لئے ایران تیار ہے کہ اپنے تجربات منتقل کریں۔

انہوں نے ایرانی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستان کے طلباء کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں برادر اسلامی ممالک کو ایک دوسرے کے علمی، تحقیقی تجربات و مشاہدات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

 

ڈاکٹر حسین روزباہ نے دانشوروں سے گفتگو میں  کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیم یافتہ افراد کے مابین روابط کو فروغ دے کر اسلامی اُمہ میں علم اور احترام پر مبنی فعال تعلقات کو فروغ دیاجا سکتا ہے۔

 

ایرانی ثقافتی نمایند ے  کے ساتھ نشست میں جماعت اہل سنت، جماعت اسلامی، جماعت اہل حدیت، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ سنی تنظیموں کے سربراہ اور علما کرام شریک تھے۔/

نظرات بینندگان
captcha