ریڈیو الجزایر کے مطابق البیازین پبلیکیشن کے تعاون سے فرنچ زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ و تشریح
مذاہب شعبے کے محقق کمال شکات، اور مترجم و صحافی مسعود بوجنون کی کوششوں سے کیا گیا ہے۔
اس ترجمے میں فرنچ زبان سے ترجمہ پڑھنے والوں کے لیے بہترین مواد موجود ہوگا اور مسلم و غیر مسلم تشنگان علم کے لیے بہترین ترجمہ موجود ہوگا۔
مذکورہ محققین نے اس ترجمہ میں قرآن کریم کی تاریخ کے اہم ترین قدیمی ترجموں کا مطالعہ کیا جنمیں سال ۱۶۴۷ کا ترجمہ شامل ہے جس کو ترکی اور مصر میں فرنچ سفارت خانہ کے آندره ڈو رایر نے انجام دیا تھا۔
دیگر ترجمہ شدہ آثار میں الجزایر میں پیرس مسجد کے سربراہ سی حمزہ بوبکر کا ترجمہ سال 1979 اور احمد العیمش کا ترجمہ 1930 اور مالک شبل کا ترجمہ 2009 شامل ہے جن سے استفادہ کیا گیا ہے۔
مذکورہ مترجموں نے جامع مسجد الغزامی پیرس کے قرآنی ترجمه الهاشمی حفیان اور حسین رایس، (چاپ ۲۰۱۰) اور دیگر اہم الجزایری مترجموں کے آثار سے بھی استفادہ کیا ہے۔
الجزایری مترجمین کا تعارف
صحافی اور مترجم مسعود بوجنون نے اب تک تقریبا بیس کتابوں کا ترجمہ کیا ہے جو اسلامی علوم ک بارے ہیں جنمیں البخاری، تفسیر ابنکثیر، تفسیر عبدالرحمن السعدی، ریاض الصالحین از امام نووی اور سیره ابن کثیر شامل ہے. وہ اس وقت اسلامی سپریم کونسل اور مطالعات اسلامی سنٹر کا رکن ہے۔
کمال شکات(پیدائش ۱۹۶۷ - الجزیره)، مذاہب اسٹڈی کے استاد ہے اور انکے آثار عام طور پر فرنچ زبان میں شایع ہوتے ہیں جب کہ ٹیلی ویژن چینلوں پر وہ فرنچ زبان میں پروگرام پیش کرتے ہیں وہ فرنچ، اٹالین اور جرمن میں اسلامی فقہ پر عبور رکھتا ہے۔