IQNA

شیخ الاساتذہ شیخ محمد علی نجفی انتقال فرما گئے

19:20 - June 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512147
تہران ایکنا: جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے استاد عربی زبان و ادب اور علم الحدیث، عالم باعمل، بہترین مبلغ، طلاب پرور اور لا تعداد صفات حسنہ کے مالک استاذ الاساتذہ الحاج الشیخ محمد علی النجفی طویل علالت کے باعث اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے استاد عربی زبان و ادب اور علم الحدیث، عالم باعمل، بہترین مبلغ، طلاب پرور اور لا تعداد صفات حسنہ کے مالک استاذ الاساتذہ الحاج الشیخ محمد علی النجفی،آج سرینگر میں طویل علالت کے باعث اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

حجۃ الاسلام مرحوم شیخ محمد علی نجفی جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے آغاز سے ہی بعنوان استاد خدمات انجام دے رہے تھے، ان کے سانحۂ ارتحال کی خبر سن کر جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس اپنے تمام فرزندوں کے ہمراہ ایک بار پھر غم و اندوہ میں غرق ہے۔

اس دردناک موقع پر حوزہ نیوز  کے اراکین نے مرحوم کی اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ خدا وند متعال مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں قرار دے اور لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ 

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* :