ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی شروق نیوز کے مطابق مصری وزیر اوقاف محمد مختار جمعه کا اس بارے میں کہنا تھا: تفسیر مفاهیم قرآن هوسا زبان میں الازھر یونیورسٹی میں ھوسا لینگویج کے استاد «صالح ابوبکر گورا» کی کاوش سے تیار کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا: یہ تفسیر مصری حکام بالخصوص وزارت اوقاف مصر کے تعاون سے مختلف زبانوں میں میانہ روی یا اعتدال پسندی کی ترویج کے اہداف کے پیش نظر شایع کیا گیا ہے۔
جمعه کا کہنا تھا: خوشی کا مقام ہے کہ ھوسا زبان میں آسان اور سلیس انداز میں ترجمہ اور مفاہیم قرآن کو کتابی شکل میں «المنتخب تفسیر قرآن کریم» کے عنوان اور مصری اسلامی کونسل کی مشاورت سے شایع کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا: اس کتاب سے مدد ملے گی تاکہ قرآنی مفاہیم کو بہترین انداز میں درک کیا جاسکے اور خداواند بزرگ سے دعا ہے کہ اس سے بہترانداز میں قرآن پر عمل کی توفیق عنایت کرے۔
قابل ذکر ہے کہ ھوسای زبان چاڑ زبان اور افریقین ایشین لینگویج کی شاخ ہے جو مشرقی و مرکز افریقہ کے لاکھوں باشندوں کی زبان ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق دنیا میں اٹھارہ ملین لوگ اس زبان میں بات کرتے ہیں۔/