IQNA

صحافی محمد زبیر کو بڑا جھٹکا، ضمانت عرضی خارج، 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا

11:56 - July 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512208
تہران ایکنا: پٹیالہ ہاوس کورٹ نے آلٹ نیوز کے کو فاونڈر محمد زبیر کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ دہلی پولیس کی IFSO یونٹ نے دلیل دی تھی کہ کئی ممالک سے فنڈنگ کو لے کر ثبوت ملے ہیں، جس کو ویریفائی کرنا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے محمد زبیر کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے محمد زبیر کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ دہلی پولیس کے ذریعہ کی جارہی جانچ کے دوران ضمانت دینے کا کوئی بنیاد نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے آلٹ نیوز کے بانی محمد زبیر کی ضمانت عرضی خارج کرتے ہوئے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا ہے۔ دہلی پولیس کی IFSO یونٹ نے دلیل دی تھی کہ کئی ممالک سے فنڈنگ کو لے کر ثبوت ملے ہیں، جس کو ویریفائی کرنا ہے۔ آگے دوبارہ محمد زبیر سے پوچھ گچھ کرنی پڑ سکتی ہے، اس لئے فی الحال جیل بھیج دیا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر دوبارہ محمد زبیر کی ریمانڈ کے لئے IFSO ٹیم درخواست دے سکے۔

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* :