فلسطینی گروہوں کی حمایت پر ایران کی تاکید

IQNA

فلسطینی گروہوں کی حمایت پر ایران کی تاکید

8:25 - July 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512217
تہران ایکنا: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ ملاقات میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایکنا انٹرنیشل ڈیسک کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ ملاقات میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے فلسطینی تنظیموں کے ساتھ ملاقات میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں شہید فتحی شقاقی سے لے کر میڈیا کی سرگرم اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید شیرین ابو عاقلہ سمیت تمام فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

 

انکا کہنا تھا کہ آج جعلی اسرائیلی حکومت سات دہائیوں سے زائد عرصے میں بدترین سیکورٹی، سیاسی اور سماجی حالات میں ہے۔

 

ہم نے فلسطینی علاقوں پر غاصب حکومت کے خلاف مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی گروہوں کی حمایت شروع کی۔

 

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے جو کہ خود بہت سے مسائل سے دوچار ہے، وہ اپنے اندرونی مسائل حل کر سکتے ہیں، لیکن وہ یقیناً غلط ہیں۔

 

گزشتہ سات دہائیوں کا تجربہ بتاتا ہے کہ فلسطین پر قبضے کا بنیادی حل مزاحمت، مزاحمت اور مزاحمت سے ہی ممکن ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قوم کے مقاصد کے حصول تک پوری طاقت کے ساتھ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم اسے اخلاقی اور مذہبی طور پر فرض سمجھتے ہیں۔

 

فلسطین کے لیے ہماری حمایت اس وقت تک نہیں بدلے گی جب تک پورے وطن اور فلسطینیوں کی تاریخی سرزمین قدس شریف کے دارالحکومت کے ساتھ ایک واحد فلسطینی ریاست کی تشکیل نہیں ہو جاتی۔/

نظرات بینندگان
captcha