IQNA

بھارتی مسلم فوبیا کا سلسلہ جاری

13:29 - July 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3512233
نتہاء پسند بھارتی حکومت نے کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بیرون ملک سفر سے روک دیا.
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق بھارت کی انتہاء پسند حکومت نے بین الاقوامی شہرت کی حامل اور پلیٹزر پرائز پانے کا اعزاز رکھنے والی کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد فرانس جانے سے روک دیا۔
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق ثنا ارشاد کا کہنا ہے کہ بھارتی امیگریشن نے انہیں بلاجواز روکا گیا جبکہ کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی، حکام کو بتایا کہ وہ ایک کتاب کی رونمائی اور تصویری نمائش میں حصہ لینے کے لیے فرانس جا رہی تھیں۔
 
ثنا ارشاد کئی سال سے مقبوضہ کشمیر میں ایک فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں اور بھارتی فوج کی موجودگی میں کشمیر کی صؤرت حال کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے دنیا کو دکھانے کا ایک ذریعہ ہیں۔

 

تجویز کے طور پر پیش کیا۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* :