عرفات میں مشرکین سے برائت کا اجتماع، فلسطین سممیت مظلومین عالم کی حمایت پر تاکید

IQNA

عرفات میں مشرکین سے برائت کا اجتماع، فلسطین سممیت مظلومین عالم کی حمایت پر تاکید

8:31 - July 09, 2022
خبر کا کوڈ: 3512261
پانچ نکاتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں قدس شریف کی آزادی کو امت مسلمہ کی ناقابل تبدیل اولین ترجیح قرار دیا گیا۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق مشرکین سے برآت کا عبادی و سیاسی اجتماع گذشتہ روز صحرائے عرفات میں قائم سب سے بڑے ایرانی خیمے میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں حجاج نے شرکت کی۔
 
اس اجتماع کے آغاز میں مشرکین سے برائت کے بارے میں آیات قرانی کی تلاوت کی گئی اور بعد ازاں حجاج کرام نے سامراجی طاقتوں اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ فلسطین اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔
 
اس موقع پر ایک پانچ نکاتی قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں قدس شریف کی آزادی کو امت مسلمہ کی ناقابل تبدیل اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ قرارداد میں جرائم پیشہ صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام مسلم امہ کی صفوں میں انتشار کا سبب بنے گا۔ 
 
حجاج کرام کی جانب سے پیش کی جانے والی اس قرارداد میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو ان کی ذمہ داریوں اور کردار کی یاد دہانی کراتے ہوئے، انصاف کی پابندی کرنے اور سامراجی ممالک اور تسلط پسند طاقتوں کے ناجائز مطالبات کے مقابلے میں مظلوم قوموں کے دفاع پر زور دیا گیا ہے۔
 
میدان عرفات میں مشرکین سے برائت کے اجتماع میں فرزند رسول، شہید کربلا امام حسین علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے عرفہ بھی پڑھی گئی۔ 
نظرات بینندگان
captcha