فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا، کویت

IQNA

فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا، کویت

9:24 - July 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512321
کویت کے اٹھائیس اداروں اور شہری تنظیموں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔
ایکنا انٹرنیشل ڈیسک کے مطابق کویت کی اٹھائیس تنظیموں نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جانے کی کوششیں تیز کئے جانے کی ساتھ ہی اس بات کا واضح اعلان کیا جاتا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ کسی طرح کی سودے بازی کے خلاف ہیں اور فلسطینیوں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔
 
ان گروہوں اور تنظیموں نے ایک مراسلے میں  اعلان کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی حمایت اور تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کا مطالبہ ایک اخلاقی، اصولی اور انسانی مطالبہ ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سودے بازی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
 
واضح رہے کہ بعض عرب حکمرانوں کی سازشوں کے برخلاف کویت نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی مخالفت کی ہے اور اس ملک کے حکام نے بھی ہمیشہ فلسطینی امنگوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha