جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی تصاویر پر معجزہ قرآن مرکز کا ردعمل

IQNA

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی تصاویر پر معجزہ قرآن مرکز کا ردعمل

9:48 - July 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512364
تہران ایکنا- بین الاقوامی اعجاز قرآن مرکز نے جیمز ویب ٹیلی اسکوپ تصاویر پر ردعمل میں کہا ہے کہ ہر جدید علمی انکشاف سے اس یقین میں اضافہ ہوتا ہے کہ قرآن خدا کا کلام ہے اور تمام عالم ہر اسکا تسلط ہے ۔

ایکنا نیوز- الغد نیوز کے مطابق بین الاقوامی تحقیقی علمی اعجاز قرآن مرکز نے جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی جدید تصاویر جو ستاروں اور کہکشاوں کے حوالے سے جاری ہوئی ہیں  اس ہرردعمل میں کہا ہے کہ ہر نیے علمی انکشاف سے اس یقین میں اضافہ ہوتا ہے کہ قرآن مجید خدا کا کلام ہے۔

اس مرکز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی شک کے علمی انکشافات کا یہ سلسلہ اس مقصد کی طرف ایک کڑی ہے جس میں خلقت جہاں کی حقیقت کی طرف ایک قدم ہے۔

بیان میں تاکید کی گیی ہے کہ ہر نیا انکشاف جھان ہستی کی حقیقت کی طرف حرکت ہے اور یقینا یہ سلسلہ جاری رہے گا تاہم انسان کاینات مکمل سمجھنے پر کبھی قادر نہ ہوگا اور اس حوالے سے قرآن کی آیت ۴۷ سوره ذاریات میں کہا گیا ہے: «وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ» (و ہم نے اپنی قدرت سے زمین و آسمان بپا کیا اور یقینا ہم نے [آسمان]پھیلایا

4072902

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی تصاویر پر معجزہ قرآن مرکز کا ردعمل

 

اللہ تعالی آیات  ۷۵ و ۷۶ سوره واقعه میں فرماتا ہے: «فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ» ( ستاروں کے مقام کی قسم، انکے طلوع و غروب ہونے کی قسم). «وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ» اور یہ بڑی قسم ہے اگر سمجھو! )

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی تصاویر پر معجزہ قرآن مرکز کا ردعمل

 

بین الاقوامی مرکز نے مزید کہا ہے: زمین و آسمان کی خلقت شروع میں گیسیز کا ایک عظیم زخیرہ تھی اور ان میں دھماکوں سے اور اندورنی تغیرات سے یہ بتدریج الگ ہونا شروع ہویے اور خدا نے اس علمی معجزے کو مختلف مرحلوں میں بیان کیا ہے۔/

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی تصاویر پر معجزہ قرآن مرکز کا ردعمل

نظرات بینندگان
captcha