ساٹھ لاکھ سیاح کی مسجد ایاصوفیه آمد

IQNA

ساٹھ لاکھ سیاح کی مسجد ایاصوفیه آمد

8:22 - July 26, 2022
خبر کا کوڈ: 3512375
تہران ایکنا- ایاصوفیه کو سال ۲۰۲۰ میں میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد اب تک چھ ملین سیاح اس کی وزٹ کرچکے ہیں۔

ساٹھ لاکھ سیاح کی مسجد ایاصوفیه آمد

ایکنا نیوز کے مطابق ایاصوفیه عمارت کی تاریخ چھٹی صدی کے دور سے متعلق کہا جاتا ہے جو دوبارہ مسجد میں تبدیل کی گیی ہے اور لاکھوں لوگ جوق درجوق اس کو دیکھنے آتے ہیں۔

پہلی بار سال ۱۴۵۳ میں فتح قسطنطنیه کے موقع پر عثمانی ایمپائر نے اس کو کلیسا سے مسجد میں تبدیل کیا۔

چوبیس جولائی سال ۲۰۲۰ کو دوبارہ مسجد بننے کے بعد سے اب تک ۶,۵ ملین افراد اس کی سیر کرچکے ہیں اور  عید قربان کی چھٹیوں میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس کی زیارت یا سیر کو آتے تھے۔

استنبول کے مفتی احمد آک تورک اوغلوکا کہنا تھا کہ لوگ زیارت کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھیں جہاں اسٹاف انکی رہنمائی کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

 

آک تورک اوغلو کے مطابق اس وقت ایاصوفیه مسجد میں قرآنی کلاسز کے علاوہ سیرت رسول اکرم(ص) بھی پڑھائی جاتی ہے اور مسجد کی حرمت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

 

ایاصوفیه کی عمارت ۹۱۶ تک بطور کلیسا اور  ۸۶ سال تک یہ میوزیم کے طور پر استعمال ہوتی رہی اور پھر  سال ۱۴۵۳ تا ۱۹۳۴، یعنی ۵۰۰ سال، یہ مسجد بنی رہی، ایاصوفیه سال ۱۹۸۵ کو عالمی ادارہ یونسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہوئی اور اس کو ترکی میں ایک سیاحتی مقام کے طور پر لوگ پہچانتے تھے۔/

4073157

نظرات بینندگان
captcha