
قدس نیٹ کے مطابق وزارت اوقاف کے ادارہ امور قرآنی کے تعاون سے
«تلاوت قرآن کریم کی ایک نشست میں» کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں ۱۲ طلباء اور ۱۹ طالبات ایک مسجد کی تقریب میں شریک تھیں۔
وزارت اوقاف کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالهادی الاغا، اور قرآنی امور کے سربراہ محمد سالم، انجمن حفاظ کرام کے نمایندے زیاد احمد، اور مدارس میں قرآنی امور کے انچارج حمد النجار، غزہ ادارہ اوقاف کے سربراہ محمد ابوسعده، اور خواتین حفظ قرآن مرکز کی سربراہ مها الشوبکی نے پروگرام کے حوالے سے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
اس پروگرام کے مطابق طالبات کے لیے مسجد خالد بن ولید میں اور طلبا کے لیے مدرسه الحساینه غزه میں نشست منعقد کی گیی۔
ادارہ اوقاف غزہ کے ڈپٹی نے قرآنی ادارے اور دیگر متعلقہ افراد کی کاوشوں اور بالخصوص حفاظ اور حافظات کی کاوشوں کو سراہا اور غزہ میں قرآنی تعلیمات کی ترویج میں انکی سرگرمیوں کو قابل قدر قرار دیا۔/
4073246