آستانہ علوی میں تاسوعا و عاشورا کی تیاری+ تصاویر

IQNA

آستانہ علوی میں تاسوعا و عاشورا کی تیاری+ تصاویر

8:51 - August 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512450
تہران ایکنا- حرم امام علی(ع) میں یوم تاسوعا اور یوم عاشورا کی عزداری کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ قدس علوی انتطامیہ اور موکبوں و انجمنوں کے تعاون سے زائرین کی خدمت اور سہولیات کے لیے مشترکہ طور پر انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ حرم اور روضہ کے اطراف میں عزاداروں کو عزاداری میں مشکل پیش نہ آئے۔

 

آستانہ مقدس علوی کے خدام کی کوشش ہے کہ عزاداری کے لیے ہرممکن امکانات فراہم کرسکے۔

 

موکب، سبیلوں اور انجمنوں کی عزاداری کے لیے آستانہ مقدس علوی کی جانب سے تین ہزار پانچ سو مربع میڑ جگہ حرم امام حسین علیہ السلام کے قریب بھی جگہ تیار کی گیی ہے۔

 

اس سے پہلے محرم کے قریب آنے پرروضہ  امیرالمؤمنین(ع)  میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گیی جہاں سید حیدر حلی کا مرثیہ پیش کیا گیا۔/

 

4075887

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha