فلسطینی بچی نے ایک مہینے میں قرآن حفظ کرلیا

IQNA

فلسطینی بچی نے ایک مہینے میں قرآن حفظ کرلیا

11:00 - August 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3512528
ایکنا تہران- فلسطینی میڈیا کے مطابق تیرہ سالہ جنی ادهم نعیم عاشور نے صرف ایک مہینہ میں مکمل قرآن حفظ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایکنا نیوز- تواصل نیوز کے مطابق غزہ میں رہنے والی تیرہ سالہ فلسطینی بچی جنی ادھم ابراہیم نے صرف ایک مہینے میں قرآن مجید حفظ کرنے پر اعلی حکام نے انکو تقریب میں تعریفی اسناد پیش کیے۔

 

ادھم ابراہیم کی خبر پر سوشل میڈیا میں کافی باتیں کی گئی ہیں اور اس کی خبر وائرل ہونے والی خبروں میں نمایاں رہی کیونکہ بلاشک ایک مہینے میں قرآن مجید مکمل کرنا حیرت انگیز خبر ہے۔

 

فلاحی انجمن نے ایک تقریب میں اس بچی کی حوصلہ افزائی کی اور اس بچی کی مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظھار کیا گیا۔

مذکورہ انجمن کی طرف سے حوصلہ افزائی کے  ساتھ کہا گیا ہے کہ دعا ہے کہ اس بچی کی توفیقات میں اضافہ ہو اور انکو والدین کے لیے سرمایہ قرار دے اور یہ اسلام اور مسلمانوں کے باعث خیر بنے۔/

4078459

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha