
ایکنا نیوز- نیوز ویب سائٹ «وطن» کے مطابق اماراتی رائٹر جمال سند السویدی ٹوئٹر پر لکھتا ہے: « صحیح بخاری میں کہا گیا ہے کہ سوره فلق و ناس قرآن کریم کا حصہ نہیں».
مکہ میں انجمن امر بالمعروف و نہی از منکر کے انچارج احمد الغامدی اس دعوی پر رد عمل میں لکھتا ہے: «یہ بات درست نہیں اور بخاری یہ نہیں کہتا بلکہ وہ تو صرف ابن مسعود سے روایت کو نقل کرتا ہے».
انکا کہنا تھا: « یہ ایک قدیم بات ہے جو بعض تفسیر کی کتب میں کہا گیا ہے کہ عبدالله بن مسعود( صحابہ رسول اکرم(ص) محدث و مفسر قرآن کریم صدر اسلام) سے نسبت دی گئی ہے».
احمد الغامدی کا کہنا تھا: «تفسیر القرطبی میں آیا ہے کہ صحابه اور اهل البیت(ع) نے باالاتفاق ابن مسعود سے اختلاف کیا ہے اور صحابه و اهل بیت(ع) کا متفقہ نظریہ ہے کہ «المُعَوِّذَتَيْنِ»(سورههای فلق و ناس) قران کریم کا جز ہیں». بعض تفسیر کی کتب میں ابن مسعود سے یہ بات نسبت دی گئی ہے، احمد، بزار، طبرانی، اور ابن مردویه ا ابن عباس سے روایت کرتے ہیں کہ ابن مسعود سوره «فلق» و «ناس» کو قرآن سے رگڑ کر مٹاتے تھے اور کہتے تھے: قرآن کو غیر قرآن سے مخلوط نہ کرو؛ یہ دونوں قرآن کا حصہ نہیں بلکہ صرف اس لیے اترا کہ رسول خدا (ص) خؤد کو محفوظ کرلیں اور ابن مسعود کسی وقت بھی اس کو بطور قرآن نہیں پڑھتا تھا۔
عبدالله بن مسعود بن غافل بن حبیب الهُذَلی (وفات ۳۲ هجری قمری) معروف بنام ابن مسعود صحابہ نبی اکرم(ص) معروف محدث و مفسر ہے اور صدر اسلام کے حفاظ میں انکا شمار ہے اور انہوں نے رسول گرامی سے برراہ راست ستر سوروں کو سنا ہے۔/
4080884