۷ حافظ اور قاری بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری کے مراحل میں

IQNA

مجیدی‌مهر:

۷ حافظ اور قاری بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری کے مراحل میں

9:22 - September 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3512718
ایکنا تہران- ادارہ قرآنی و اوقاف و امور فلاح بہبود مرکز کے سربراہ کے مطابق مذکورہ قرآء اور حفاظ کرام ترکی، کروشیا، کویت اور ملایشین مقابلوں کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- ادارہ امور قرآنی، اوقاف و فلاح بہبود کی جانب سے کویت، کروشیا اور ملایشیاء مقابلوں کے لیے ایک خصوصی کورس منعقد کیا جارہا ہے جسمیں ان قرآء اور حفاظ کرام کو مقابلوں کے لیے آمادہ کیا جائیگا۔

مذکورہ ادارے کے سربراہ حمید مجیدی‌مهر نے ان مقابلوں میں ایرانی نمایندوں کی شرکت کے حوالے سے کہا: ان قراء اور حفاظ کرام کو اگلے ہفتوں میںر روانہ کیا جائیگا اور اس سے قبل اگلے ہفتے کو دو روزہ خصوصی ورکشاپ منعقد ہوگا۔

 

مجیدی‌مهر کا کہنا تھا: تجوید، صوت و لحن، وقف و ابتداء کے حوالے سے اہم ماہرین جیسے سیدمحسن موسوی‌بلده، احمد ابوالقاسمی، مهدی حسنی، کریم دولتی اور مصطفی زارعان اپنے تجربوں سے ان قرآء کو مستفید کرائیں گے۔

 

۷ حافظ اور قاری بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاری کے مراحل میں

 

مذکورہ قاری قرآن کا کہنا تھا: ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی تیاری بھی جاری ہے اور فکس ٹایم کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس کورس میں قرآت کے لیے قاری وحید خزایی اور حفظ قرآن میں حافظ حسین خانی (ترکی مقابلوں)، علیرضا مُکاری حسن قرآت (کروشیا مقابلے)، شجاع زویدات حفظ میں علی غلام‌آزاد حفظ سنئیر کیٹگری رضا رضایی نوجوانوں کے حفظ مقابلے (کویت مقابلہ) اور مسعود نوری حسن قرآت (ملایشین مقابلہ) شریک ہوں گے۔/

4084897

نظرات بینندگان
captcha