ہندوستان؛ مسجد کی توہین پر شدید اعتراضات

IQNA

ہندوستان؛ مسجد کی توہین پر شدید اعتراضات

11:08 - September 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512727
ایکنا تہران- مسجد کے سامنے شدت پسند ہندو ٹولہ کی جانب سے ڈانس اور مستی اور مسجد کی توہین پر شدید اعتراضات کیے جارہے ہیں۔

ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیره کے مطابق کرناٹک میں مسجد کے سامنے مسلم مخالف گانا بجایا گیا جس پر مختلف حلقوں نے شدید اعتراض کیا ہے۔

مختلف میڈیا میں کرناٹک کے شہر کلبرکہ میں " محبوس" مسجد کے سامنے شدت پسند ہندو ٹولے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر مختلف طبقوں نے شدید اعتراض کیا ہے، کہا جاتا ہے کہ ہندو جشن کے نام پر دس دن تک مسجد کے سامنے توہین کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدت پسند ہندو مسلم مخالف گانے بجا کر ڈانس کررہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور ٹوئٹر نے بھی مسلم اقلیت کے خلاف اس نفرت انگیز جرایم کی مذمت کی ہے۔

سول سوسائٹی نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو گرفتار کیا جائے جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم سیکورٹی کے لیے اقدام کریں۔/

4085427

نظرات بینندگان
captcha