اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہا ہے: علامہ طاہر اشرفی

IQNA

اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہا ہے: علامہ طاہر اشرفی

17:49 - September 21, 2022
خبر کا کوڈ: 3512767
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین مذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق کراچی میں کم سنی کی شادی اور صحت کے مسائل سے متعلق قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کم سنی کی شادی سے بچے اور ماں کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے۔

علامی طاہر اشرفی نے کہا کہ لڑکی شادی کے بعد تین گھر دیکھتی ہے اور شادی کے حوالے سے اسلام نے بیٹیوں کو بھی حق دیا ہے، اسلام میں بھی عاقل اور بالغ کے لیے شادی کا ذکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ بضد رہتے ہے کہ خاندان سے باہر شادی نہیں کرنی، رسم و رواج اور روایات سے ہٹ کر بچوں کی شادی کرنی چاہیے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی کا یہ بھی کہنا تھا کہ والدین پر ذمہ داری ہے کہ بچوں کو شادی کے حوالے آگاہی دیتے رہیں اور میڈیا پر بھی کم عمری کی شادی سے متعلق تقاریب ہونی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا اسلام تو جبری مذہب تبدیلی کے بھی خلاف ہے، اسلام نام ہی سلامتی کا ہے اور بچیوں کو اسلام میں تحفظ حاصل ہے، کزن سے شادی پر بھی رائے لینا ضروری ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha