مسجدالاقصی پر صیہونی یلغار

IQNA

مسجدالاقصی پر صیہونی یلغار

9:29 - September 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3512808
ایکنا تہران- مسلسل دوسرے روز بھی شدت پسند صیہونیوں نے مسجدالاقصی پر حملہ جاری رکھا۔

ایکنا نیوز- نیوز میڈیا فلسطین الیوم کے مطابق منگل کے دن بھی مسجد الاقصی میں باب المغاربہ

کی سمت سے شدت پسندوں نے حملہ جاری رکھا۔

 

اداره اوقاف شهر قدس کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے تلمودی مراسم کے بہانے پولیس کی حمایت سے مسجد کی توہین کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

 

مسجد الاقصی پر حملے کے وقت مسجد کے اوپر ڈرون طیاروں کی پرواز جاری رہی۔

 

کویت و قطر نے بیان میں مسجد الاقصی کی توہین اور حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

 

واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے صیہونی آباد کاری عبادت کی رسم کے نام پر مسجد الاقصی پر پولیس کی حمایت سے حملے کررہے ہیں۔/

 

4088230

نام:
ایمیل:
* رایے:
captcha