
ایکنا- الجزیره نیوز کے مطابق مختلف یورپی ممالک میں سالوں کی کشمکش کے بعد جمعرات کو بلا آخر یورپ عدالت نے سرکاری اداروں میں حجاب کو قانونی قرار دے دیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے: مختلف کمپنیاں اپنے طور پر حجاب کو روک سکتی ہیں اگر یہ کام سب کے لیے یکساں ہو تو۔
مذکورہ سماعت ایک مسلم خاتون کی دائر درخواست پر سنائی گیی ہے جو بیلجیم میں ایک ادارے کے تعلیمی کورس میں حجاب کے ساتھ شریک ہونا چاہتی ہے۔
حجاب بارے اس فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ تعلیمی کورس میں حجاب کے ساتھ شرکت ایک ہمہ گیر قانون ہے جو ہر جگہ نافذ العمل ہوگا۔
اس خاتون کی درخواست پر عدالت نے یورپی عدالت سے مشورے کے بعد فیصلہ صادر کیا۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی قسم کے تعصب کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
گذشتہ سال عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ یورپی یونین بلاتفریق احکامات صادر کرسکتی ہے جو سب کے لئے یکساں ہو،.
جرمنی میں کام کے دوران حجاب کا مسئلہ کئی سال سے زیربحث ہے اور فرانس جو مسلم آبادی کے حوالے سے اہم ترین ملک ہے وہاں سال 2004 سے حجاب پر پابندی کی گیی ہے۔/
4091687