صنعاء میں مزاحمتی محاذ کی نقاشی کے آثار کی نمائش

IQNA

صنعاء میں مزاحمتی محاذ کی نقاشی کے آثار کی نمائش

15:58 - October 15, 2022
خبر کا کوڈ: 3512884
ایکنا تھران- کل یمنی حکام نے نقاشی کی ایک نمائشگاہ کا افتتاح کیا ہے جس میں مزاحمتی محاذ اور الجزائر کے فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش لگائی گئی تھی۔

المسیرہ سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کی راجدھانی صنعاء میں مزاحمتی محاذ اور الجزائر سے متعلق فن پاروں کی نمائشگاہ کا افتتاح ہوا۔
یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر، احمد العلیی نے " ورثے سے مزین ہماری تاریخ" نامی نمائشگاہ کے افتتاح میں کہا کہ یہ نمائشگاہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ، اور 22 و 26 ستمبر اور 14 اکتوبر کی انقلابی عیدوں کی مناسبت سے یمن کی ثقافتی وزارت کی جانب سے لگائی گئی ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ یہ نمایشگاہ، یمن کی ثابت قدمی اور عظیم مزاحمت کو مضبوط کرتی ہے اور مزاحمتی محاذ کے ممالک اور الجزائر کے بہت سے عرب نقاشوں کی مشارکت سے یہ اعلان کرتی ہے کہ تمام لوگوں اور قوموں کے درمیان ثقافت ہی رابطہ کا کام کرتی ہے۔
یمن میں تاریخی شہروں کی حفاظتی کمیٹی کے چیئرمین عز الدین الطاهش کہتے ہیں کہ صنعاء کے قدیمی شہر میں اس نمائشگاہ کا افتتاح اس بات پر گواہ ہے کہ یہ کمیٹی تاریخی عمارتوں کو اور تاریخ اور میراث کے تناسب سے اس کی تعمیر اور بحالی کو کتنی اہمیت دیتی ہے۔
انھوں نے کہا:  اس نمائش گاہ میں یمنی فنکاروں سے متعلق 93 نقاشیاں اور دیگر ممالک سے متعلق 191 پلاسٹک نقاشیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

4091752

نظرات بینندگان
captcha