تیرہ ہزار قرآن نمایندے ۷۳ ممالک سے مشکات مقابلوں میں شریک

IQNA

حجت‌الاسلام محمدی:

تیرہ ہزار قرآن نمایندے ۷۳ ممالک سے مشکات مقابلوں میں شریک

7:39 - October 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3512890
ایکنا تھران- مشکات قرآنی فاونڈیشن کے مطابق قومی اور بین الاقوامی مشکات مقابلوں میں 73 ممالک سے 13 ہزار قرآء شریک ہوئے۔

ایکنا نیوز کے مطابق چوتھے قومی اور دوسرے بین الاقوامی مشکات قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جسمیں مذکورہ مرکز کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین مجتبی محمدی سمیت اہم مذہبی اور اعلی حکام شریک تھے جب کہ تقریب تہران کے مضافاتی شہر ری میں واقع حرم مطهر عبدالعظیم‌ الحسنی(ع) کے شیخ صدوق ہال میں منعقد ہوئی۔

 

مرکز کے سربراہ نے مقابلوں کے شرکاء اور منتظیمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس حوالے سے بریفنیگ پیش کی اور کہا: اس بار مقابلوں میں ۱۳ هزار  ۶۰۰ افراد شریک تھے جب کہ 73 ممالک سے قرآنی نمایندے موجود تھے۔

 

ایکنا نمایندے کے مطابق وزارت ثقافت و امور اسلامی کے سیکریٹری علی رضا معاف نے اختتامی تقریب سے خطاب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی سے وحدت کانفرنس شرکاء کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رسول گرامی اسلام کی خصوصیات کافی زیادہ ہیں اور رب العزت اپنے محبوب کو خطاب میں کہتا ہے کہ تم پرسکون دل اور مہربانی کے ساتھ پیش آتے ہو اور لوگ تمھارے جانب کھینچتے ہوئے آتے ہیں اور یہ سلوک تمھارے لیے بہت اہم ہے۔/

 

4091831

نظرات بینندگان
captcha